6 years Dars-e-Nizami program

6 Yeas Dars- e- Nizami program

(MA in Arabic MA in islamic studies)

درسِ نظامی – ہمارے جدید اضافے اور نمایاں خصوصیات

ہم نے چھ سالہ درسِ نظامی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس میں کئی غیر نصابی اور مہارتی سرگرمیاں شامل کی ہیں۔ یہ اضافے طالبات کو نہ صرف دینی علوم میں مہارت فراہم کریں گی بلکہ انہیں عصری تقاضوں کے مطابق عملی زندگی کے لیے بھی تیار کریں گے۔

  

غیر نصابی سرگرمیاں

تربیتی ورکشاپس

عملی زندگی میں درپیش چیلنجز کے لیے مہارتیں سکھانے کے لیے خصوصی سیشنز۔

تقابلی مطالعہ

مختلف مکاتبِ فکر اور جدید نظریات کا تنقیدی جائزہ لینا سکھایا جائے گا۔

ریسرچ آرٹیکلز

طالبات کو تحقیق کی مہارت سکھانے کے لیے خصوصی ریسرچ ورک شامل کیا گیا ہے

ماہانہ تعلیمی و فکری نشستیں

طالبات کو سوچنے، سوال کرنے اور علمی گفتگو میں حصہ لینے کی ترغیب۔

جدید زبانوں اور مہارتوں کی تربیت

کیلیگرافی (خطاطی)

عربی و اردو خوشخطی کے لیے عملی مشقیں اور تربیت

عربی لینگویج

جدید اور مؤثر طریقوں سے عربی سیکھنے اور بولنے کی مہارت۔

انگلش لینگویج کورس

طالبات کے لیے انگریزی زبان میں مہارت تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

پروفیشنل اور عملی مہارتیں

قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما

طالبات کو لیڈر شپ، گفتگو اور تنظیمی مہارتیں سکھانے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

تعلیمی و سیر و سیاحت وزٹ

سال میں دو مرتبہ طالبات کو تحقیقی اور تعلیمی وزٹس پر لے جایا جائے گا۔

انٹرپرینیورشپ (کاروباری مہارتیں)

طالبات کو معاشی خودکفالت کے اصول اور کاروباری مہارتیں سکھانا۔

درسِ نظامی میں ہمارا جدید انداز

تدریسی مواد کو عملی زندگی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش۔ 

دینی اور عصری علوم کا امتزاج تاکہ طلبہ اپنی زندگی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ سب کیوں ضروری ہے؟

موجودہ دور میں ایک عالمہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف اسلامی علوم میں ماہر ہو بلکہ جدید دنیا کے چیلنجز کا سامنا بھی کر سکے۔ ہماری یہ کاوش اسی مقصد کے تحت ہے تاکہ طالبات کو علم، مہارت اور تحقیق میں مضبوط کیا جا سکے۔