شعبہ بنات صحابہ
جامعہ سیدہ زینب للبنات، راولپنڈی ایک بااعتماد دینی ادارہ ہے جو عصری تقاضوں کے مطابق طالبات کو آن سائٹ اور آن لائن تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس مشن کو وسعت دیتے ہوئے جامعہ نے 13 فروری 2024 کو *شعبہ بنات صحابہ کرامؓ* کا آغاز کیا جو خواتین کے لیے ایک منفرد اور مقصدی تعلیمی پلیٹ فارم ہے۔
سرپرستی و تدریسی ٹیم
شعبہ بنات صحابہؓ، معروف عالم دین *حضرت مفتی اقدس مولانا ابو محمد صاحب* کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔اور 22 تجربہ کار اور باصلاحیت معلمات اس شعبے کی تدریسی و تربیتی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہیں۔
قیام کا مقصد
شعبہ کے قیام کا بنیادی مقصد صحابہ کرامؓ کی سیرت، خدمات، اور دینی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے ۔ ان عظیم المرتبت ہستیوں نے دین اسلام کی بنیادوں کو جس خلوص، قربانی اور اخلاص سے مضبوط کیا، ان کا تعارف نئی نسل تک پہنچانا ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
سیر الصحابہ کورس
مضمون
منتخب صحابہ کرامؓ کی سیرت اور خدمات کو واضح کرنا
مدت
ایک ماہ
نمایاں کامیابیاں
- اب تک کورس کے *چار بیجز* مکمل ہو چکے ہیں
- 1500 سے زائد خواتین* ملک پاکستان کے مختلف علاقوں سے استفادہ حاصل کر چکی ہیں
- 15089 سیرت پر مبنی پمفلٹس* ملک کے مختلف علاقوں میں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں
خصوصیت
کورس کے دوران طالبات کو صحابہ کرامؓ کی سیرت پڑھائی جاتی ہے، جس میں خلفائے راشدین اور دیگر نمایاں صحابہ کی زندگی، کردار، عبادت، اور دین کے لیے قربانیاں تفصیل سے بیان کی جاتی ہیں۔ کورس کا ایک اہم حصہ *پروجیکٹ ایکٹیویٹی* پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے تحت ہر طالبہ کو ایک مختصر معلوماتی *پمفلٹ* دیا جاتا ہے۔ ان پمفلٹس میں سیرتِ صحابہ کے خلاصے درج ہوتے ہیں جنہیں طالبات عام عوام میں (گھر، محلہ، یا سوشل میڈیا پر) جہاں رسائی ہو تقسیم کرتی ہیں، تاکہ دینی شعور ہر طبقے تک پہنچ سکے۔
نیا اضافہ: سیرت الصحابیاتؓ کورس
اب اس شعبے کے تحت خواتین کے لیے ایک نیا اور جامع کورس *"سیرت الصحابیاتؓ"* بھی متعارف کروایا جا چکا ہے، جس میں صحابیاتؓ کی حیاتِ طیبہ، کردار، دینی جدوجہد اور معاشرتی خدمات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔