شعبۂ ختمِ نبوت

شعبۂ ختمِ نبوت

شعبۂ ختمِ نبوت، جامعہ سیدہ زینبؓ للبنات کے تحت قائم ایک منظم، فعال اور نظریاتی شعبہ ہے، جو عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ، فروغ اور شعورِ ایمانی کی بیداری کے لیے خواتین میں تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اس شعبے کی نگرانی 30 سے زائد ماہر و باصلاحیت معلمات پر مشتمل ایک مخلص ٹیم کر رہی ہے۔

اہم کورسز

ختمِ نبوت سرٹیفکیٹ کورس

یہ بنیادی کورس خواتین کو عقیدۂ ختمِ نبوت کی حقیقت، اہمیت اور تاریخ سے آگاہی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اس مسئلے کی فکری و شرعی بنیادوں کو درست انداز میں سمجھ سکیں۔

ختمِ نبوت ڈپلومہ کورس

یہ کورس ایک اعلیٰ سطح کی علمی تربیت ہے جو عقیدہ ختمِ نبوت سے متعلق جدید فتنوں، اعتراضات اور ان کے جوابات کو تفصیل سے سکھاتا ہے۔

اثر و رسوخ اور وسعت

اب تک اس شعبے سے 8,000 سے زائد خواتین استفادہ کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں میں فاضلات کے لیے خصوصی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جاتا رہا ہے، جس کا مقصد فارغ التحصیل طالبات کی مسلسل تربیت اور اپڈیٹ رہنمائی ہے

ہمارا وژن

ایسی باعلم، باکردار اور باشعور خواتین کی تیاری جو عقیدہ ختمِ نبوت کی ترجمانی میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر کردار ادا کریں۔

خواتین میں عقیدہ ختمِ نبوت کے حوالے سے علمی بصیرت، فکری پختگی اور دعوتی جذبہ پیدا کرنا تاکہ وہ معاشرے میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی علمبردار بن سکیں۔