شعبہ علوم القرآن والتفسیر
شعبہ علوم القرآن والتفسیر، جامعہ سیدہ زینبؓ للبنات کے تحت قائم ایک منظم شعبہ ہے جس میں قرآن کریم کے معانی و مفاہیم کو بڑے احسن انداز میں مختلف کورسز کی صورت میں طالبات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس شعبہ کی۔ نگرانی 7 ماہر و ہنر مند معلمات اپنی محنت و خلوص سے ٹیم کی صورت میں کر رہی ہیں۔
اہم کورسز
علوم القرآن کورس
اس کورس میں قرآن کریم کے نزول کی وجہ، وحی کی اقسام، ناسخ، منسوخ، مطلق، مقید، تفسیر اور تاویل میں فرق وغیرہ سکھایا جاتا ہے۔
مکمل دورہ تفسیر القرآن
اس کورس میں پورے قرآن کریم کا لفظ بلفظ اور بامحاورہ ترجمہ اور مختصر تفسیر بیان کی جاتی ہے۔ جو گھریلو خواتین کے لیے بہت مفید ہے۔
احکام القرآن کورس
اس کورس میں قرآن کریم میں الله رب العالمین کے جاری کردہ احکامات کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔
اثر و رسوخ اور وسعت
اب تک اس شعبے سے 4,000 سے زائد مستورات استفادہ حاصل کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت ملک کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک میں خلاصہ مضامین قرآن کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ جہاں سینہ در سینہ مستورات کی تربیت کی جاتی ہے اور روحانیت پیدا کی جاتی ہے۔
قرآن سیریز کورس
اس کورس میں قرآن کریم کی چند سورتوں کا ترجمہ مع تفسیر بیان کیا جاتا ہے۔ جیسے سورہ فاتحہ، سورہ بقرہ، سورہ نساء، سورہ نور وغیرہ
اعجاز القرآن ڈپلومہ کورس
اس کورس میں قرآن کریم کے معجزہ ہونے کی وجوہات بیان کی جاتی ہے۔